ایک لمحہ کی تاخیر پڑ سکتی تھی بھاری،پھر خاتون افسر نے جو کیا وہ حیران کن تھا
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پلیٹ فارم نمبر 2 پر گشت کر رہی RPF کی خاتون سب انسپکٹر ساریکا اپنی ٹیم کے ساتھ فوری طور پر متعلقہ بوگی میں پہنچیں۔ انہوں نے مسافر کو ٹرین سے اتار کر پلیٹ فارم پر لایا اور فوری طور پر CPR دینا شروع کیا۔
نئی دہلی: کٹہار ریلوے اسٹیشن پر ایک خاتون RPF سب انسپکٹر کی بروقت کارروائی سے ٹرین میں دل کا دورہ پڑنے والے مسافر کی جان بچ گئی۔ مالدہ سے جوگبنی جانے والی کولکاتا-جوگبنی ایکسپریس میں سفر کر رہے تیجس منڈل کو کٹہار کے قریب اچانک دل کا دورہ پڑ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پلیٹ فارم نمبر 2 پر گشت کر رہی RPF کی خاتون سب انسپکٹر ساریکا اپنی ٹیم کے ساتھ فوری طور پر متعلقہ بوگی میں پہنچیں۔ انہوں نے مسافر کو ٹرین سے اتار کر پلیٹ فارم پر لایا اور فوری طور پر CPR دینا شروع کیا۔
خاتون سب انسپکٹر کی بروقت کوششوں کے نتیجے میں تیجس منڈل کی سانس بحال ہونے لگی۔ تاہم وہ بے ہوش تھے، اس لیے انہیں مزید علاج کے لیے فوری طور پر کٹہار صدر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں علاج کے بعد ان کی حالت بہتر بتائی گئی اور بعد میں وہ صحت یاب ہوکر گھر واپس چلے گئے۔
RPF سب انسپکٹر ساریکا نے بتایا کہ انہیں CPR کی ابتدائی تربیت حاصل ہے، جس کا فائدہ اس موقع پر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین اسٹیشن پر رکنے کے بعد لوگوں نے اطلاع دی کہ ایک نوجوان کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ اس کے بعد اسٹاف کی مدد سے اسے ٹرین سے اتارا گیا اور CPR دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ CPR دینے کے بعد نوجوان کی سانس چلنے لگی، تاہم وہ بے ہوش تھے، جس کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال بھیجا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تیجس منڈل اپنی اہلیہ کے علاج کے لیے سفر کر رہے تھے۔ خاتون RPF افسر کی بروقت کارروائی کے بعد ان کی انسانیت اور فرض شناسی کی تعریف کی جا رہی ہے۔