سوشیل میڈیا

ویڈیو: مسجد میں اچانک پولیس عہدیدار کی آمد، لوگوں سے کی گئی اہم اپیل

پولیس افسر نے مسجد میں موجود افراد سے کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ کو سمجھائیں کہ غیر ضروری بھیڑ کا حصہ نہ بنیں اور کسی احتجاج میں شرکت سے گریز کریں، کیونکہ انتظامیہ اپنا کام کر رہی ہے۔

نئی دہلی: پرانی دہلی کی ایک مسجد میں دہلی پولیس کے ایک افسر نے لوگوں سے 10 اکتوبر کو ہونے والے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں پولیس افسر کو اپنے موبائل فون سے ایک پیغام پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس افسر نے مسجد میں موجود افراد سے کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ کو سمجھائیں کہ غیر ضروری بھیڑ کا حصہ نہ بنیں اور کسی احتجاج میں شرکت سے گریز کریں، کیونکہ انتظامیہ اپنا کام کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق CJP نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے متعلق اپنے مطالبات اور ایس آئی آر میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف 10 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

احتجاج کو لے کر سوشل میڈیا پر بھی سرگرمیاں جاری ہیں۔