تلنگانہ

چلتی ڈی سی ایم ویان میں اچانک آگ لگ گئی

اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔پولیس نے کہاکہ اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ڈی سی ایم وین میں آئیل لے جایاجارہا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں چلتی ڈی سی ایم وین میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں یہ گاڑی شعلہ پوش ہوگئی۔ یہ واقعہ ضلع کے کوڈالی علاقہ کے حدود میں پیش آیاجس میں ڈی سی ایم کے بشمول اس کے قریب ٹہری ہوئی کار بھی جل گئی جبکہ ایک بس میں معمولی آگ لگی۔

متعلقہ خبریں
منیٰ میں تلنگانہ کی خاتون حاجی کا انتقال

اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔پولیس نے کہاکہ اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ڈی سی ایم وین میں آئیل لے جایاجارہا تھا۔

اس واقعہ کے سبب راہگیر اور مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔کئی افراد نے سڑک پر اپنی گاڑیوں کو ٹہراتے ہوئے جلتی ہوئی گاڑیوں کے منظر کو اپنے سل فون کے کیمروں میں قید کرلیا۔یہ مناظر دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئے۔

a3w
a3w