مہاراشٹرا
ٹرینڈنگ

نشہ خریدنے کیلئے مسلم جوڑے نے اپنے ہی 2 بچوں کو فروخت کردیا

ممبئی کرائم برانچ کےعہدیدار دایا نائیک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’اندھیری میں نشہ کی لت کے شکار ایک جوڑے نے اپنے دو بچے نشہ خریدنے کی غرض سے فروخت کر دیے ہیں۔

ممبئی: ممبئی میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں نشہ خریدنے  کیلئے والدین نے اپنے دو بچوں کو 74 ہزار روپے میں فروخت کردیا۔ ممبئی کرائم برانچ نے جمعہ کو اندھیری کے علاقہ میں میاں بیوی سمیت تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے نشہ خریدنے کیلئے اپنے بچے فروخت کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
کرپٹو کرنسی معاملہ، گرفتار چار افراد 8فروری تک پولیس کی تحویل میں
حالت نشہ میں ڈرائیونگ، شوہر اور بیوی زخمی
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار

اس دوران پولیس نے ایک ماہ کی بچی کو بھی ریسکیو کیا ہے جبکہ دو سال کے بچے کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ کرائم برانچ نے شبیر اور ثانیہ خان نامی جوڑے اور شکیل مکرانی سمیت اُوشا راٹھور نامی ایجنٹ کو گرفتار کیا جس نے بچوں کی فروخت کے لیے کمیشن لیا تھا۔

ممبئی کرائم برانچ کےعہدیدار دایا نائیک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’اندھیری میں نشہ کی لت کے شکار ایک جوڑے نے اپنے دو بچے نشہ خریدنے کی غرض سے فروخت کر دیے ہیں۔

جیسے ہی جوڑے کے گھر والوں کو اس بارے میں پتا چلا تو بات گھر سے باہر نکلی۔ پولیس نے والدین اور دو باقی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزمان نے لڑکے کو 60 ہزار روپے اور ایک ماہ کی بچی کو 14 ہزار روپے میں فروخت کیا۔‘

کرائم برانچ نے مزید بتایا کہ ’یہ لوگ نشے کے بغیر نہیں رہ پا رہے تھے اور اسی دوران راٹھور نامی ملزمہ کا ان سے رابطہ ہوا۔ جن افراد کو میاں بیوی نے اپنا بیٹا فروخت کیا ہے اُن کی ابھی تک شناخت سامنے نہیں آ سکی جبکہ بیٹی کو انہوں نے 14 ہزار روپے میں شکیل مکرانی نامی شخص کو فروخت کیا ہے۔

جب مرکزی ملزم شبیر کی بہن روبینہ کو اس بارے میں علم ہوا تو انہوں نے ڈی این نگر پولیس سٹیشن میں اپنے بھائی اور بھابھی کے خلاف درخواست درج کروائی جس کے بعد یہ مقدمہ کرائم برانچ کے حوالے کیا گیا۔

a3w
a3w