ایشیاء

بیجنگ میں شدید گرمی کا نیا ریکارڈ بن گیا

چین کے شہر شنگھائی میں گرمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اس سے قبل 10 جون 1961 میں 40.6 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔

بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جون کے مہینے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔ مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق 22 جون کو بیجنگ میں دوپہر کو درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
ہند۔چین معاہدہ کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں: راشدعلوی
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
مالدیپ کے صدر کاچین اور ہندوستان سے اظہار تشکر
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج

یہ 29 مئی 2014 کے بعد پہلی بار ہے جب بیجنگ میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ ہوا۔اس کے ساتھ ساتھ یہ جون کے مہینے میں بیجنگ میں سب سے زیادہ ریکارڈ ہونے والا درجہ حرارت بھی ہے۔

چین کے شہر شنگھائی میں گرمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اس سے قبل 10 جون 1961 میں 40.6 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔

بیجنگ کے جنوب مغرب میں ایک چھوٹے قصبے Tanghekou میں درجہ حرارت 41.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور وہ 22 جون کو چین کا گرم ترین مقام رہا۔

گرمی میں اضافے کے باعث بیجنگ کے رہائشیوں کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق 22 سے 24 جون کے دوران درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہفتے کے اختتام تک چین کے مختلف حصوں کو ہیٹ ویو کا سامنا ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مئی میں چین کے ایک اور بڑے شہر شنگھائی میں شدید گرمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹا تھا۔

29 مئی کو شنگھائی شہر میں مئی کے مہینے کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹا تھا۔اس موقع پر شہر کا درجہ حرارت 36.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔