تلنگانہ

راہگیرخاتون کو دل کا دورہ۔ پولیس عہدیدار نے سی پی آرکرتے ہوئے جان بچائی: ویڈیو

راہگیرخاتون کو دل کا دورہ پڑنے پر پولیس عہدیدار نے اس کا فوری طور پر سی پی آرکرتے ہوئے اس کو ہوش میں لایااور اس کو اسپتال منتقل کیاگیا۔

حیدرآباد: راہگیرخاتون کو دل کا دورہ پڑنے پر پولیس عہدیدار نے اس کا فوری طور پر سی پی آرکرتے ہوئے اس کو ہوش میں لایااور اس کو اسپتال منتقل کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
دل کا دورہ پڑنے سے ایس ایس سی طالبہ کی موت
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
کلگام انکاؤنٹر، 3فوجی اور ایک پولیس عہدیدار زخمی
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد

اس پولیس عہدیدار کے اس جذبہ کی تمام گوشوں سے ستائش کی جارہی ہے کیونکہ اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یادادری بھونگیر ضلع کے ولی گنڈہ پولیس اسٹیشن کے حدود کے ولی گنڈہ مستقر میں سب انسپکٹر مہیندرلال گاڑیوں کا معائنہ کر رہے تھے۔

https://twitter.com/PakkaTelugu_com/status/1756545212640584190

اس دوران ایک خاتون جس کی شناخت وینکٹماں کے طورپر کی گئی ہے،وہاں سے گزررہی تھی کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وہ سڑک پر گرپڑی۔

مہیندرلال فوراً موقع پر پہنچ گئے اور بغیر کسی تاخیر کے خاتون کا سی پی آر کیا جس کے بعد خاتون کو ہوش آیا۔ اسے بہتر علاج کے لیے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

سی پی آر کے ذریعہ خاتون کی جان بچانے والے ایس آئی کو مقامی افرادکے ساتھ ساتھ پولیس حکام نے بھی مبارکباد دی۔