شمالی بھارت

بھوپال میں یوم آزادی کے موقع پر فلسطینی پرچم لہرانے پر ایک شخص گرفتار

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں یوم آزادی کے موقع پر اپنی ٹیلرنگ کی دکان کے باہر فلسطین کا پرچم لہرانے پر ایک 40 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں یوم آزادی کے موقع پر اپنی ٹیلرنگ کی دکان کے باہر فلسطین کا پرچم لہرانے پر ایک 40 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج

ایک پولیس عہدیدار نے آج یہ بات بتائی۔ گوتم نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر نریندر سنگھ ٹھاکر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ پی جی بی ٹی روڈ پر گیتانجلی گرلس کالج کے قریب اپنی دکان کے باہر فلسطین کا پرچم لہرانے پر حنیف خان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اُسے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کے روبرو پیش کیا گیا جنہوں نے اسے عدالتی تحویل میں دے دیا۔ خان پر قومی پرچم اعزاز ایکٹ 1971 کی توہین کے انسداد کی دفعہ 2 کے تحت الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

ٹھاکر نے بتایا کہ خان نے 15 اگست کو فلسطین کا پرچم لہراتے ہوئے ترنگے کی توہین کی ہے۔ مقامی بی جے پی اور آرایس ایس قائدین بشمول مقامی کارپوریٹر دیویندر بھارگو کی جانب سے کارروائی کرنے کے مطالبہ پر پولیس خان کی دکان پر پہنچی۔

اس نے اپنی دکان کو سفید، زعفرانی اور سبز رنگ کے غباروں اور پھولوں سے سجایا تھا لیکن ترنگے کے ساتھ ساتھ فلسطین کا پرچم بھی لگایا تھا۔ عہدیدار نے بتایا کہ فلسطینی پرچم کو نکال دیا گیا اور خان کو پوچھ تاچھ کرنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

a3w
a3w