تلنگانہ

کے سی آر دور میں جمہوریت اور عزت نفس کی پامالی: وجئے شانتی

کانگریس کی اسٹار کمپینر وجئے شانتی نے کہا ہے کہ کے سی آر آمرانہ طرز حکمرانی میں جمہوریت اور عزت نفس آئی سی یو میں ہے۔

حیدرآباد: کانگریس کی اسٹار کمپینر وجئے شانتی نے کہا ہے کہ کے سی آر آمرانہ طرز حکمرانی میں جمہوریت اور عزت نفس آئی سی یو میں ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
چیف منسٹر نے الوال میں ایلی ویٹیڈ کار یڈور پروجیکٹ کا سنگ بنیادرکھا
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

فارم ہاؤز اور پرگتی بھون سے حکمرانی سے عوام کے مسائل کو نظر انداز کردیا۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ہم نے سمجھا تھا کہ عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج آپ راملماں کو نہیں بلکہ راملماں فلم کو دیکھ رہے ہیں جس میں کے سی آر کا رول ویلن کا ہے۔ وجئے شانتی نے کہا کہ کے سی آر آج دولت تقسیم کرتے ہوئے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایک ووٹ کے لئے ہزاروں روپے تقسیم کئے جارہے ہیں۔ دراصل یہ عوام کی دولت ہے‘ آپ کے سی آر سے یہ رقم لے لیں‘ یہ ہمارا حق ہے۔

تم کے سی آر سے رقم لے کر کانگریس کو ووٹ دیں۔ کانگریس دور حکومت میں غریب اور کمزور طبقات سے انصاف ہوگا۔

a3w
a3w