آندھراپردیشتلنگانہ
تلنگانہ اور آندھراپردیش میں ایک مرتبہ پھر سردی کی لہر میں اضافہ
تلنگانہ میں گذشتہ دودنوں سے سردی کی لہر میں اضافہ درج کیاگیا۔
حیدرآباد: دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں ایک مرتبہ پھر سردی کی لہر میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔
تلنگانہ کے کئی مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت 15ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔
شمالی اوروسطی تلنگانہ میں سردی کی لہر زائد درج کی گئی۔محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی۔
تلنگانہ میں گذشتہ دودنوں سے سردی کی لہر میں اضافہ درج کیاگیا۔
متحدہ ضلع میدک بھی درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی۔سنگاریڈی ضلع کے کوہیر میں اقل ترین درجہ حرارت 13.1اورمیدک ضلع کے شیوم پیٹ میں 13.9ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔
محکمہ موسمیات کے حکام نے میدک، سنگاریڈی اورسدی پیٹ اضلاع کے لئے ایلوالرٹ جاری کیا ہے۔
ریاست کے کئی مقامات پر کہر کی گھنی چادر بھی دیکھی گئی۔اے پی کے ایجنسی علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔