مشرق وسطیٰ

غزہ میں الشفاء ہسپتال کے قریب اسرائیلی حملے میں چھ افراد جاں بحق

غزہ پٹی میں الشفاء اسپتال سے متصل علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

غزہ: غزہ پٹی میں الشفاء اسپتال سے متصل علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت
حماس کے سرکردہ کمانڈرس کو شہید کرنے آئی ڈی ایف کا دعویٰ

ہسپتال کے ڈائریکٹر نے جمعہ کو اسکائی نیوز عربیہ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ’’ہسپتال سے ملحقہ علاقے میں فضائی حملے میں چھ افراد جاں بحق اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ فضائی حملہ اس خیمے کے قریب کیا گیا جہاں صحافی ٹھہرے ہوئے تھے۔

میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے انڈونیشیا کے اسپتال اور الرانتیسی اسپتال سے ملحقہ علاقوں پر بھی فضائی حملے کیے۔