جرائم و حادثات

سنگاریڈی میں تیزرفتار بس فٹ پاتھ پر چڑھ گئی،ایک شخص ہلاک

اس بے قابو بس کو آتاہوادیکھ کروہاں بیٹھے دیگر افراداپنی جان بچانے کیلئے دوڑپڑے۔مہلوک شخص کی شناخت رام چندراپورم کے رہنے والے بی ڈی ایل ملازم یادیا کے طورپر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے پٹن چیرو میں کل رات پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب پرائیویٹ ٹراویلس کی بس بے قابو ہوگئی۔اس تیز رفتار بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ بس فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اورایک شخص کو ٹکر دے دی۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد

اس بے قابو بس کو آتاہوادیکھ کروہاں بیٹھے دیگر افراداپنی جان بچانے کیلئے دوڑپڑے۔مہلوک شخص کی شناخت رام چندراپورم کے رہنے والے بی ڈی ایل ملازم یادیا کے طورپر کی گئی ہے۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔اس واقعہ کا ویڈیو وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔یہ فوٹیج سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔