تیز رفتار کارنے بائیک کو ٹکر دینے کے بعد 200میٹر تک سڑک پر گھسیٹا
یہ حادثہ پلے چیرو کے قریب اس وقت پیش آیا جب شادنگر سے تعلق رکھنے والے چار نوجوان موٹر سائیکلوں پر خریداری کے لئے چارمینار جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی ایک تیز رفتار کار نے جسے مبینہ طور پر کشور نامی شخص چلا رہا تھا، ایک بائیک کو ٹکر مار دی۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقہ میلاردیوپلی میں اتوار کی رات خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
یہ حادثہ پلے چیرو کے قریب اس وقت پیش آیا جب شادنگر سے تعلق رکھنے والے چار نوجوان موٹر سائیکلوں پر خریداری کے لئے چارمینار جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی ایک تیز رفتار کار نے جسے مبینہ طور پر کشور نامی شخص چلا رہا تھا، ایک بائیک کو ٹکر مار دی۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹکر کے بعد بائیک کار کے اگلے حصہ میں پھنس گئی، لیکن ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے اسے تقریباً 200 میٹر تک سڑک پر گھسیٹا۔
وہاں موجود مقامی افرادنے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کار کا پیچھا کر کے اسے روکا اور ڈرائیور کی مبینہ پٹائی کرنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور یہ بھی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ آیا ڈرائیور نشہ کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا۔