سوشیل میڈیاشمال مشرق

اوڈیشہ میں جاسوس کبوتر پکڑاگیا

کبوتر کو پکڑلیا گیا اور بحری پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔ جگت سنگھ پور کے سپرنٹنڈنٹ پولیس راہول پی آر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہمارے ماہرین حیوانات پرندہ کا معائنہ کریں گے۔ ہم ریاستی فارنسک سائنس لیباریٹری کی مدد سے اس کے پیروں سے منسلک آلات کا معائنہ کریں گے۔

پارادیپ (اوڈیشہ): اوڈیشہ کے ضلع جگت سنگھ پور میں پارادیپ ساحل سے دور ایک ماہی گیری کشتی سے ایک کبوتر کو پکڑا گیا جس کے پاؤں پر جاسوسی کے آلات بندھے ہوئے تھے جو بظاہر ایک کیمرہ اور ایک مائیکرو چپ معلوم ہوتے ہیں۔بعض ماہی گیروں نے اس کبوتر کو اپنے ٹرالر کے اونچے ڈنڈے پر اترتے ہوئے دیکھا۔

متعلقہ خبریں
ٹرین کی زد میں آکر جنگلی ہاتھی کی موت
آوارہ کتوں سے محفوظ رہنے شعور بیداری پروگرام: میئر

کبوتر کو پکڑلیا گیا اور بحری پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔ جگت سنگھ پور کے سپرنٹنڈنٹ پولیس راہول پی آر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہمارے ماہرین حیوانات پرندہ کا معائنہ کریں گے۔ ہم ریاستی فارنسک سائنس لیباریٹری کی مدد سے اس کے پیروں سے منسلک آلات کا معائنہ کریں گے۔

 ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ آلات ایک کیمرہ اور ایک مائیکرو چپ ہیں۔ ایس پی نے کہا کہ ماہرین کی مدد سے پرندہ کے پروں پر نامعلوم زبان میں لکھی ہوئی تحریر کا پتہ چلایا جائے گا۔ فشنگ ٹرالر ”سرتھی“ کے ملازم پتمبر بیہرہ نے کہا کہ اس نے کبوتر کو ٹرالر کے ڈنڈے پر بیٹھا ہوا دیکھا۔

اچانک میں نے دیکھا کہ اس کے پاؤں سے چند آلات بندھے ہوئے ہیں۔ میں نے یہ بھی دیکھا کہ اس کے پروں پر کچھ لکھا ہوا ہے۔ میں یہ سمجھ نہیں پایا کیونکہ یہ اڑیہ زبان میں نہیں تھا۔ اس نے پرندہ کے قریب جاکر اسے پکڑلیا۔ 

a3w
a3w