حیدرآباد

کشن باغ میں انوکھی ونادر بلی نظرآئی

کئی افراد نے اس بلی کو عمارت پر چڑھتا ہوا دیکھ کر اس منظر کو اپنے سل فون کے کیمروں کے ذریعہ قید کرلیا اور یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیاکے اہم پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔

حیدرآباد: پرانا شہرحیدرآباد کے کشن باغ علاقہ میں ایک مکان پر چڑھتی ہوئی ایک انوکھی اورنادر بلی نظرآئی۔اس بلی کو دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جو اس کو دیکھنے کے بعد حیرت سے دوچار ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

مقامی افرادنے اس بات کی اطلاع قریب میں ہی واقع زوپارک کے حکام کو دی جس کے بعد زو کے عہدیداروں نے تقریبا ایک گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد اس جانور کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔

اس بلی کے تعلق سے ہجوم میں تجسس دیکھاگیا۔ کئی افراد نے اس بلی کو عمارت پر چڑھتا ہوا دیکھ کر اس منظر کو اپنے سل فون کے کیمروں کے ذریعہ قید کرلیا اور یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیاکے اہم پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔

اس طرح کی انوکھی بلی پہلی مرتبہ پرانا شہر میں نظرآئی۔اس کی افزائش کا کام تروملا تروپتی دیواستھانم کی جانب سے کیاجاتا ہے۔