جرائم و حادثات

حیدرآباد میں تیز رفتار کار الٹنے سے طالب علم ہلاک

حیدرآباد میں جمعرات کو تیز رفتار کار کے بے قابو ہوکر الٹ جانے سے ایک طالب علم ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں جمعرات کو تیز رفتار کار کے بے قابو ہوکر الٹ جانے سے ایک طالب علم ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری

یہ واقعہ میلار دیو پلی کے درگا نگر چوراہے پر پیش آیا۔ کار سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی اور سڑک کے کنارے کھڑی دوسری کار سے ٹکرا گئی۔

ڈگری کے طالب علم چندر شیکھر کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر کو شدید چوٹیں آئیں۔ جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ طلباء شراب کے نشے میں کار چلا رہے تھے۔

دریں اثنا، جمعرات کو حیدرآباد کے مضافات میں ایک اور سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ سنگاریڈی ضلع کے کولور میں آؤٹر رنگ روڈ پر ایک کنٹینر ٹرک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گیا۔

تصادم میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ زخمی کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔