جرائم و حادثات
مُلگ ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ، ایک طالبہ ہلاک
اس حادثہ میں کار میں سوار طلبہ میں سے ایک کی موت ہوگئی جبکہ بقیہ 5طلبہ شدید زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے مُلگ کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع مُلگ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک طالب علم ہلاک اور دیگر 5شدید زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کی جنگالاپلی کراس روڈ کے قریب آج صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیاجب کاکتیہ یونیورسٹی کے طلبہ کی کارچلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار سڑک پرموجود سنٹرل لائٹنگ پول اورپھر ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔
اس حادثہ میں کار میں سوار طلبہ میں سے ایک کی موت ہوگئی جبکہ بقیہ 5طلبہ شدید زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے مُلگ کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔
مقامی افراد نے شبہ ظاہر کیا کہ کار چلانے والاحالت نیند میں تھا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہاتھا۔کار کو اس حادثہ میں شدید نقصان پہنچا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔