تلنگانہ
محبوب آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین میں اچانک دھوئیں سے مسافرین میں سنسنی
یہ ٹرین احمد آباد سے چینئی کی سمت جارہی تھی۔ اس میں اچانک دھوئیں کو دیکھتے ہوئے لوکوپائلٹ نے چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کو فوری طورپر محبوب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین میں اچانک دھوئیں سے مسافرین میں سنسنی پھیل گئی۔یہ ٹرین احمد آباد سے چینئی کی سمت جارہی تھی۔ اس میں اچانک دھوئیں کو دیکھتے ہوئے لوکوپائلٹ نے چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کو فوری طورپر محبوب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا۔
اس طرح ایک بڑاحادثہ ٹل گیا۔ریلوے عہدیداروں نے اس واقعہ کی جانچ کی جس پر پتہ چلا کہ ٹرین کے انربریک لائنرس کے سبب دھواں نکلنے لگا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی پریشان مسافرین ٹرین سے نیچے اترگئے۔
اس واقعہ کے نتیجہ میں اس روٹ پر بعض ٹرینوں کی آمد ورفت متاثرہوئی اوربعض ٹرینیں تاخیر سے چلائی گئیں۔اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے یا پھر ٹرین کو کسی بھی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔تمام مسافرین محفوظ رہے۔