اردو یونیورسٹی میں پروفیسر فیضان مصطفی کا صغرا ہمایوں مرزا یادگاری خطبہ
ممتاز ماہرِ قانون، پروفیسر فیضان مصطفی ، شعبۂ قانون، علی گڑھ مسلم یو نیورسٹی و سابق وائس چانسلر ، نلسار یونیورسٹی آف لا، حیدرآباد خطبہ پیش کریں گے۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یو نیورسٹی، شعبۂ تعلیمِ نسواں میں 16 فروری 11 بجے دن، سید حامد لائبریری آڈیٹوریم، یونیورسٹی کیمپس میں صفدریہ گرلس ہائی اسکول کے اشتراک سے، صغرا ہمایوں مرزا یادگاری خطبہ بہ عنوان” دستورِ ہند، صنفی مساوات اور یونیفارم سیول کوڈ“ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
ممتاز ماہرِ قانون، پروفیسر فیضان مصطفی ، شعبۂ قانون، علی گڑھ مسلم یو نیورسٹی و سابق وائس چانسلر ، نلسار یونیورسٹی آف لا، حیدرآباد خطبہ پیش کریں گے۔
ڈاکٹر آمنہ تحسین، صدر شعبہ و کوآرڈینیٹر کے بموجب پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر صدارت کریں گے جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر فاطمہ علی خان، سابق صدر شعبۂ جغرافیہ و ڈائرکٹر سنٹر فار ویمنس اسٹڈیز، عثمانیہ یونیورسٹی شرکت کریں گی۔
اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد حیدرآباد دکن کی مایہ ناز خاتون صغرا ہمایوں مرزا کی شخصیت اور علمی، ادبی اور سماجی کارناموں سے نئی نسل کو روشناس کروانا، نیز تعلیم وترقی نسواں کے متعلق ان کے مشن کو ایک اور جہت دینا ہے۔
ہمایوں علی مرزا، سیکریٹری، صفدریہ گرلس ہائی اسکول و پروگرام شریک آرڈینیٹرنے علم دوست افراد سے شرکت کی درخواست کی ہے۔