جرائم و حادثات

پکڑے جانے کے خوف سے تالاب کے درمیان پتھر پر چڑھ جانے والا چورپکڑلیاگیا

گھر میں چوری کی کوشش کے دوران اچانک گھر کے مالک کے آجانے کے بعد پکڑے جانے کے خوف سے تالاب میں چھلانگ لگاتے ہوئے تالاب کے درمیان پتھر پر بیٹھ جانے والے چور کوکافی کوششوں کے بعد پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی گئی۔

حیدرآباد: گھر میں چوری کی کوشش کے دوران اچانک گھر کے مالک کے آجانے کے بعد پکڑے جانے کے خوف سے تالاب میں چھلانگ لگاتے ہوئے تالاب کے درمیان پتھر پر بیٹھ جانے والے چور کوکافی کوششوں کے بعد پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی گئی۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
حج، خلوص، توبہ اور اطاعت کا سفر ہے، نہ کہ فخر و شہرت کا مظاہرہ – مفتی صابر پاشاہ
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر
اساتذہ اخلاص و محبت کے ساتھ تعلیم دیں، اصلاح صرف سختی سے ممکن نہیں – تربیتی کیمپ میں علما کا خطاب

یہ عجیب وغریب واقعہ شہرحیدرآباد کے سورام پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل پیش آیا۔مکان مالک کی جانب سے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس نے چور کا تعاقب کیا تاہم وہ تالاب میں کودگیا اور تالاب کے درمیان پتھر پر جابیٹھا۔

پولیس نے رات دیرگئے تک اس کو باہر نکالنے کی کافی کوششیں کی جولاحاصل رہیں۔اس نے کہاکہ وزیراعلی ریونت ریڈی اور سابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے وہاں پہنچنے پر ہی وہ تالاب سے باہر آئے گا۔

بالاخر رات دیرگئے اس نے پولیس سے بچتے ہوئے تاریکی کافائدہ اٹھاکرتالاب سے باہر نکلنے میں کامیابی حاصل کی تاہم مقامی افراد نے اس کو پکڑلیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔