مہاراشٹرا

’جئے شری رام‘ کے نعرے لگاکر مسلم شخص کی پٹائی، ویڈیو وائرل

ممبئی کے باندرا ٹرمینس سے ایک دہل دہلادینے والا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ جس میں کچھ لوگ جئے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے ایک شخص کی پٹائی کررہے ہیں۔

ممبئی: ممبئی کے باندرا ٹرمینس سے ایک دہل دہلادینے والا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ جس میں کچھ لوگ جئے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے ایک شخص کی پٹائی کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی کے جئے سری رام کے نعرہ سے نفرت جھلکتی ہے: گورو گوگوئی

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جس شخص کی پٹائی ہورہی ہے وہ مسلم ہے اور وہ ایک ہندو نابالغ لڑکی کو گھمارہا تھا۔

آج ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس کے بعد ممبئی پولیس نے اس ویڈیو کا نوٹس لیا اور پتا لگانا شروع کیا کہ آخر اس واقعہ کو کیو ں اور کیسے انجام دیا گیا۔

چوں کہ یہ معاملہ جی آر پی کی حدود میں پیش آیا، اس کی اطلاع جی آر پی کو دی گئی۔

اس واقعہ پر ایس پی کے رکن اسمبلی رئیس خان اور مجلس کے قومی ترجمان وارث پٹھان نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔