شمال مشرق

ترنگا الٹا لہرانے پر بی جے پی صدر کے خلاف ایف آئی آر (ویڈیو)

یومِ آزادی تقاریب کے دوران گوہاٹی میں پارٹی ہیڈ کوارٹرس پر الٹا ترنگا لہرانے پر آسام بی جے پی کے صدر بھابیش کالیتا کے خلاف ایک ایف آ ئی آر درج کرلی گئی ہے۔

گوہاٹی: یومِ آزادی تقاریب کے دوران گوہاٹی میں پارٹی ہیڈ کوارٹرس پر الٹا ترنگا لہرانے پر آسام بی جے پی کے صدر بھابیش کالیتا کے خلاف ایک ایف آ ئی آر درج کرلی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 3 افراد نے منگل کی شام ناگاؤں صدر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، جس میں کالیتا پر باغیانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ ریاستی بی جے پی صدر اس حقیقت سے واقف تھے کہ ترنگے کو الٹا لگایا گیا ہے اور اس کے باوجود انھوں نے اسے لہرایا۔

جب اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ جھنڈا الٹا ہے تو پھر اسے ٹھیک کیا گیا۔

کالیتا نے اس واقعہ پر ردّ ِ عمل ظاہر کرتے ہوئے آئی اے این ایس کو بتایا کہ پرچم کشائی کے ذمہ دار پارٹی کارکن اس بات سے ناواقف تھے کہ جھنڈا الٹا لگایا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری لاعلمی میں اسے الٹا لہرایا گیا۔

a3w
a3w