جموں و کشمیر

جموں میں نیو پلاٹ روڈ پر سڑک حادثے میں نوجوان کی موت واقع

متوفی کی شناخت اکشے کمار ساکن بھدوارہ کے طور پر ہوئی ہے جو اس وقت چنور میں اپنے رشتہ دار کے ہاں ٹھہرا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ ٹرک ڈرائیور جائے موقع سے فرار ہوا ہے۔

جموں: جموں کے نیو پلاٹ روڈ پر پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار کی موت واقع ہوئی۔

متعلقہ خبریں
بنگلہ دیشی شہری جموں میں ایل اوسی کے قریب گرفتار
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
جموں کے دوڈا میں جوشی مٹھ جیسی صورتحال
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک

ذرائع نے بتایا کہ جموں کے نیو پلاٹ روڈ پر پیر کی صبح قریب ساڑھے سات بجے ایک ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔

متوفی کی شناخت اکشے کمار ساکن بھدوارہ کے طور پر ہوئی ہے جو اس وقت چنور میں اپنے رشتہ دار کے ہاں ٹھہرا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ ٹرک ڈرائیور جائے موقع سے فرار ہوا ہے۔

دریں اثنا بخشی نگر پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم نے جائے واردات پر پہنچ کر اس ضمن میں ایک کیس درج کیا اور مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کی۔