جرائم و حادثات

فلم کی نمائش کے دوران ہوئے جھگڑے میں ایک نوجوان ہلاک

حیدرآباد: فلم کی نمائش کے دوران ہوئے جھگڑے میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے ملیال منڈل، راجہ رام علاقہ میں پیش آیا۔

حیدرآباد: فلم کی نمائش کے دوران ہوئے جھگڑے میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے ملیال منڈل، راجہ رام علاقہ میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

اس مہلوک شخص کی شناخت جی پراوین کے طورپر کی گئی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق تلگوفلم ”بلگم“ کی نمائش جارہی تھی کہ چند نوجوان جو حالت نشہ میں تھے، نے ایک دوسرے سے جھگڑا کیا۔

 اس جھگڑے کے بڑھنے کے ساتھ ہی ایک دوسرے پر حملہ کردیاگیا جس میں جی پراوین اور وینکٹیش زخمی ہوگئے۔

ان کے حریف گروپ نے ان پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کردیاجس کے نتیجہ میں پراوین موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ وینکٹیش کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

مقامی افراد کے مطابق حریف گروپ سے تعلق رکھنے والے ایس نریش اور بھاگیہ راج کی شناخت ملزمین کے طورپر کی گئی ہے۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

یواین آئی