تلنگانہ

تلنگانہ کے سوریاپیٹ ضلع میں نوجوان کے قتل کی واردات

پولیس نے لاش کو سوریاپیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا۔ 6مہینے قبل کرشنا نے بھارگوی نامی لڑکی سے محبت کی شادی کی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سوریاپیٹ ضلع میں نوجوان کا قتل کردیاگیا۔مقتول کی شناخت کرشنا کے طورپر کی گئی ہے،نامعلوم افرادنے پتھرڈال کراس کاقتل کردیا۔

متعلقہ خبریں
بہن کے دوسری ذات میں شادی کر نے پر بھائیوں نے بہنونی کو کیا قتل
Love Marriage پر جھڑپ، 3 نوجوان ہلاک
چھوٹا راجن کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

جنگاوں روڈ سے پلامری جانے والے راستہ میں موسیٰ ندی کے کنارے مقتول کی لاش پھینک دی گئی۔ صبح وہاں سے گزرنے والے مقامی افراد نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے لاش کو سوریاپیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا۔ 6مہینے قبل کرشنا نے بھارگوی نامی لڑکی سے محبت کی شادی کی تھی۔

پولیس اس پہلو کی جنچ کر رہی ہے کہ آیا بین ذات شادی قتل کا سبب بنی یا پھر کوئی پرانی دشمنی اس کی وجہ ہے۔ 6مہینے پہلے ہی شادی ہونے کی وجہ سے مقتول کی بیوی بھارگوی پرغم کا پہاڑٹوٹ پڑا۔