دہلی

عام آدمی پارٹی کی شیلی اوبرائے پھر سے میئر اور آل محمد اقبال ڈپٹی میئر منتخب

دونوں کے لیے نیک خواہشات۔ عوام کو ہم سے بہت امیدیں ہیں۔ آپ دونوں ان کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے سخت محنت کریں۔" میئر کے عہدے کے لیے عام آدمی پارٹی کی طرف سے امیدوار شیلی اوبرائے بی جے پی امیدوار شیکھا رائے کے نام واپس لینے کے بعد دوبارہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر منتخب ہوگئیں۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کی شیلی اوبرائے دہلی کے میئر اور آل محمد اقبال کو ڈپٹی میئر کے عہدے پر پھر سے منتخب کرلیا گیا۔ چیف اروند کیجریوال نے ڈاکٹر شیلی اوبرائے کو دوبارہ دہلی میونسپل کارپوریشن کا میئر بننے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، "شیلی اور آل محمد اقبال کو اس بار بلا مقابلہ میئر اور ڈپٹی میئر بننے پر مبارکباد۔

متعلقہ خبریں
متوسط طبقہ کیلئے عام آدمی پارٹی کا منشور جاری
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
آتشی نے دہلی کی 8 ویں چیف منسٹر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا
عام آدمی پارٹی قائد اگنی پریکشا کے لئے تیار، دہلی جلد الیکشن کرانے کاکجریول کا مطالبہ

دونوں کے لیے نیک خواہشات۔ عوام کو ہم سے بہت امیدیں ہیں۔ آپ دونوں ان کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے سخت محنت کریں۔” میئر کے عہدے کے لیے عام آدمی پارٹی کی طرف سے امیدوار شیلی اوبرائے بی جے پی امیدوار شیکھا رائے کے نام واپس لینے کے بعد دوبارہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر منتخب ہوگئیں۔

اس کے علاوہ ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے بی جے پی امیدوار سونی پانڈے کی نامزدگی واپس لینے کے بعد عام آدمی پارٹی کے آل محمد اقبال ڈپٹی میئر کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔

شیلی اوبرائے نے میئر کا انتخاب جیتنے کے بعد وزیر اعلی اروند کیجریوال کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو سیاست سے اوپر اٹھ کر مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ دہلی کے لوگوں کے لیے اسکولوں، اسپتالوں، سڑکوں اور پارکوں کا کام پوری لگن کے ساتھ کیا جاسکے۔