تلنگانہ

سرکاری اسپتال سے اغوا نوزائیدہ اندرون 24 گھنٹے ماں کے حوالے

سرکاری اسپتال سے اغوانوزائیدہ کا پتہ چلاتے ہوئے اندرون 24گھنٹے اسے اس کی ماں کے حوالے کردیاگیا۔

حیدرآباد: سرکاری اسپتال سے اغوانوزائیدہ کا پتہ چلاتے ہوئے اندرون 24گھنٹے اسے اس کی ماں کے حوالے کردیاگیا۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع کرشنا کے مچھلی پٹنم میں واقع سرکاری اسپتال میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک نامعلوم خاتون خود کو نرس ظاہر کرتے ہوئے وارڈ میں داخل ہوئی ماں کے پاس سے نوزائیدہ کو حاصل کرلیا۔

کافی دیر بعد بھی نوزائیدہ کا پتہ نہ چلنے پر خاتون، پولیس سے رجوع ہوئی اور اس سلسلہ میں شکایت کی۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نوزائیدہ کا اغواکرنے والی خاتون کا پتہ چلایا اور نوزائیدہ کو اس کی ماں کے حوالے کردیا۔

a3w
a3w