آندھراپردیش

وشاکھا پٹنم ایم پی کی مغویہ بیوی، فرزندکو رہا کرالیا گیا

پولیس نے اغوا کنند گان کا ان کے سل فون کے سگنلز سے سراغ لگایا اور رکن پارلیمنٹ کے خاندان اور ان کے مددگار کو ایلورو۔ املا پورم روڈ سے بچالیا گیا۔ طویل تعاقب کے بعد تمام اغوا کنندوں کو گرفتار کرلیا۔

وشاکھا پٹنم: حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ایم وی وی ستیہ نارائنہ کی بیوی، فرزند اور ان کے آڈیٹر کو وشاکھا پٹنم میں اغوا کرلیا گیا تاہم پولیس نے بر وقت تیز رفتار کاروائی کرتے ہوئے مغویہ تین افراد کو اندرون چند گھنٹوں اغوا کنندوں کے چنگل سے رہا کرالیا۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
لکھنؤ میں خاتون اور بیٹے پر دو افراد نے ایسڈ ڈال دیا
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

 پولیس نے جمعرات کے روز یہ بات بتائی۔ ایک گینگ نے ایم پی کی بیوی جیوتی اور ان کے فرزند شرد کو اغفوا کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ جب ایم پی کے ساتھی و ڈآڈیٹر جی وینکٹیشور راؤ، تاوان کی رقم ادا کرنے کیلئے ایک مقام پر پہنچے تو تب اغواء کنندوں نے انہیں بھی اغوا ء کرلیا۔

وشاکھا پٹنم پولیس کمشنر تری وکرم ورما نے کہاکہ اغواء کے بارے میں اطلاع ملنے کے چند گھنٹوں کے اندر پولیس نے سرعت کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے۔ تمام افراد کو ریسکیو کرلیا اور یہ تینوں بالکل محفوظ ہیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران پولیس کے دو ملازمین کو معمولی چوٹیں آئیں۔

فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوا کہ رکن پارلیمنٹ کی بیوی اور ان کے فرزند کا کب اغوا کیا گیا تھا تاہم پولیس کو یہ معلوم ہوا کہ جمعرات کے روز آڈیٹر کا اغوا کرلیا گیا تھا۔پولیس نے اس اغوا کے کیس میں روڈی شیٹر ہیمنت کمار اور ایک دوسرے شخص کو گرفتار کرلیا جس سے ساحلی شہر میں سننی پھیل گئی۔

پولیس نے اغوا کنند گان کا ان کے سل فون کے سگنلز سے سراغ لگایا اور رکن پارلیمنٹ کے خاندان اور ان کے مددگار کو ایلورو۔ املا پورم روڈ سے بچالیا گیا۔ طویل تعاقب کے بعد تمام اغوا کنندوں کو گرفتار کرلیا۔ اس آپریشن میں پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

 پولیس کمشنر نے بتایا کہ وینکٹیشور راؤ کے اغواء کی اطلاع صبح8بجے پولیس کو ملی۔تاہم 12:30 بجے دن پولیس نے ان تین افراد کو اغوا کنندوں کے چنگل سے آزاد کرالیا۔ پولیس کو ایک اور ملزم کی تلاش ہے۔

 اغوا کے وقت رکن پارلیمنٹ شہر میں نہیں تھے۔ بیوی، فرزند اور آڈیٹر کے اغوا کی اطلاع ملنے کے بعد ستیہ نارائنہ حیدرآباد سے فوری وشاکھا پٹنم پہنچے۔