دہلی

ابھیشیک منو سنگھوی نے راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لیا

سنگھوی راجیہ سبھا ضمنی انتخاب میں تلنگانہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں۔ یہ انتخاب 3 ستمبر کو ہوا تھا۔ راجیہ سبھا کی 12 سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات ہوئے۔ ان میں سے ایک سیٹ تلنگانہ کی ہے جہاں بھارت راشٹرا سمیتی کے کے۔

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑ نے چہارشنبہ کو کانگریس کے سینئر لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی کو راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف دلایا۔ سنگھوی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین کے دفتر میں حلف لیا۔

متعلقہ خبریں
وائرل ویڈیو سے مجھے دلی رنج پہنچا: دھنکر (ویڈیو)
راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست کیلئے ہنمنت راؤ دعویدار
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس
سونیا اور دیگر نے راجیہ سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا

مسٹر سنگھوی راجیہ سبھا ضمنی انتخاب میں تلنگانہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں۔ یہ انتخاب 3 ستمبر کو ہوا تھا۔ راجیہ سبھا کی 12 سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات ہوئے۔ ان میں سے ایک سیٹ تلنگانہ کی ہے جہاں بھارت راشٹرا سمیتی کے کے۔

کیشو راؤ نے حال ہی میں کانگریس میں شمولیت کے بعد ایوان سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس سال کے شروع میں مسٹر سنگھوی کانگریس کے زیر اقتدار ہماچل پردیش سے راجیہ سبھا انتخابات ہار گئے تھے۔