مہاراشٹرا

’اجیت گروپ کے تقریباً پندرہ ایم ایل اے شرد پوار سے رابطے میں ہیں‘

مہاراشٹر میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) (اجیت گروپ) کے کم از کم دس سے پندرہ ایم ایل اے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) (شردپوار گروپ ) کے سربراہ شرد پوار کے رابطے میں ہیں

پونے: مہاراشٹر میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) (اجیت گروپ) کے کم از کم دس سے پندرہ ایم ایل اے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) (شردپوار گروپ ) کے سربراہ شرد پوار کے رابطے میں ہیں اور کبھی نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا ساتھ چھوڑ سکتے ہیں۔ ذرائع نے جمعرات کو یہاں یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
اجیت پوار کو مہایوتی سے نکال باہر کیا جائے گا: سنجے راوت
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
شردپوار کے خلاف شخصی حملے ناقابل برداشت: اجیت پوار
مرکز اور حکومت مہاراشٹرا، مراٹھا کوٹہ مسئلہ حل کریں: شردپوار
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم

شیوسینا-شندے گروپ کی طرف سے کابینہ میں توسیع کے مطالبے کے درمیان مہاراشٹر کی سیاست میں ایک اور بحران کی خبر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل این سی پی (اجیت گروپ) کے ممبران اسمبلی کی ایک میٹنگ ممبئی میں قومی صدر اجیت پوار کی صدارت میں ہوئی تھی۔ پارٹی ایم ایل اے نے بھی۱۵؍ دنوں کے اندر کابینہ میں توسیع کا مطالبہ کیا۔

اجیت پوار کے ایکناتھ شندے کی قیادت والی مخلوط حکومت میں شامل ہونے کے بعد مہاراشٹر میں کابینہ میں کوئی توسیع نہیں ہوئی ہے۔

اب این سی پی (اجیت گروپ) اور سینا کے دونوں مختلف دھڑوں کے ایم ایل اے اکتوبر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے کابینہ میں توسیع کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ادھر مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شکست کے بعد نائب وزیر اعلیٰ دیوندر فرنویس نے استعفیٰ دینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس کی وجہ سے مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) میں زبردست جوش و خروش ہے۔

مسٹر فرنویس 4 جون کو لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد پارٹی کے سرکردہ لیڈروں سے ملنے دہلی گئے تھے۔