کھیل

ابوظہبی ٹی 10 کے ساتویں ایڈیشن کی ٹکٹیں آن لائن اور آف لائن دستیاب

28 نومبر سے شروع ہونے والے ابوظہبی ٹی-10 کے ساتویں ایڈیشن کے لئے آن لائن اور آف لائن ٹکٹیں دستیاب کرائی گئی ہیں۔

ابوظہبی: 28 نومبر سے شروع ہونے والے ابوظہبی ٹی-10 کے ساتویں ایڈیشن کے لئے آن لائن اور آف لائن ٹکٹیں دستیاب کرائی گئی ہیں۔

ان میچوں کی آف لائن ٹکٹیں ابوظہبی کے یاس مال میں جمپ ٹریمپو اور مارینا مال کے بین اسٹاک میں، دبئی کے اسپرنگ سوق مال میں 360 پلے جمپ ٹرمپو، الغریر مال میں ایڈونچر لینڈ اور سینچوری مال میں ٹرامپولین پراورالفجيرة میں سینچوری مال کے اسپائیڈر ٹاور میں دستیاب کرائی گئی ہیں۔ شائقین آن لائن موڈ کے ذریعے بھی ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

ابوظہبی ٹی-10 میں 28 نومبر سے 9 دسمبر تک ڈیکن گلیڈی ایٹرز، نیویارک اسٹرائیکرز، ناردرن واریئرز، موریس ویل سیمپ آرمی، دہلی بلز، بنگلہ ٹائیگرز، ٹیم ابوظہبی اور چنئی بریوز کے درمیان کل 32 میچ کھیلے جائیں گے۔

a3w
a3w