جرائم و حادثات

پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک

مہاراشٹرا کے پونے شہر میں 4 ورکرس ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا جب ایک گلاس مینوفیکچرنگ یونٹ میں گاڑی سے گلاس اتارنے کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

پونے(پی ٹی آئی) مہاراشٹرا کے پونے شہر میں 4 ورکرس ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا جب ایک گلاس مینوفیکچرنگ یونٹ میں گاڑی سے گلاس اتارنے کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
شمس آباد ہائی وے پر سڑک حادثہ،ماں بیٹا ہلاک

ایک فائر عہدیدار نے بتایا کہ ہم کو ابتدائی اطلاع ملی تھی کہ 5،6 ورکرس پھنسے ہوئے ہیں جو کٹراج علاقہ میں ایک گلاس مینوفیکچرنگ یونٹ میں سامان اتارتے وقت پھنس گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آتش فرو عملہ نے پانچ میں سے چار ورکرس کو کھینچ کر باہر نکالا جو زخمی ہوگئے تھے اور انہیں قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تاہم راستہ میں 4 افراد فوت ہوگئے۔