حیدرآباد

حیدرآباد کو کچرے سے پاک شہر بنانے کیلئے ایکشن پلان

عوامی شراکت میں اضافہ کے لئے جی ایچ ایم سی نے بستی سینی ٹیشن کمیٹیوں کی تشکیل اور کچرے کے غیر محفوظ مقامات کو برخواست کرنے کی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: کچرے کی وصولی، تلف کرنے کے عمل میں بہتری اور حیدرآباد کو کچرے سے پاک شہر بنانے کے لئے گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) نے 100دن کے ایکشن پلان کو متعارف کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
جی ایچ ایم سی نے جائیداد ٹیکس وصول میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا
حیدرآباد میں کھلی اراضیات کو عوامی مقامات میں تبدیل کرنے کی کوششیں
سکندرآباد آتشزدگی سے متاثرہ بلڈنگ کو منہدم کرنے کا منصوبہ

 کارپوریشن کی جانب سے حال ہی میں انٹی گریٹیڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو متعارف کرنے کے باوجود تقریباً 2500 کچرے کے غیر محفوظ مقامات کی نشاندہی کے بعد سینی ٹیشن سے متعلق اضافی اقدامات کی ضرورت ظاہر کی گئی تھی جس پر بلدیہ نے جی وی پی ہلپ لائن نمبر، ان غیر محفوظ مقامات پر نگرانی اور کمانڈ کنٹرول سنٹرس کی تجویز پیش کی تھی۔

 عوامی شراکت میں اضافہ کے لئے جی ایچ ایم سی نے بستی سینی ٹیشن کمیٹیوں کی تشکیل اور کچرے کے غیر محفوظ مقامات کو برخواست کرنے کی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔