عادل آباد میں درجہ حرارت9.2ڈگری درج
فٹ پاتھس پر سونے والے افرادکو بھی سردی کی وجہ سے کافی مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔دوسری جانب سوریہ پیٹ ضلع میں بھی کہر کی شدید لہر دیکھی جارہی ہے۔حیدرآباد۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے متحدہ عادل آباد ضلع میں روزبروز درجہ حرارت گھٹ رہا ہے۔ضلع کے سرپوریو میں 9.2ڈگری اقل ترین درجہ حرارت درج کیاگیا۔سردی کی شدت کی وجہ سے عوام صبح 10بجے تک گھروں میں محدود رہنے کیلئے مجبور ہیں۔
ضلع کے ایجنسی علاقوں میں عوام کو کافی مشکل صورتحال کا سامنا ہے جن کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلہ اس سال سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔ ضلع میں صبح کے اوقات میں کہر کی وجہ سے گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کا سامناکرناپڑرہا ہے۔
کئی گاڑی سوار اپنی گاڑیوں کی ہیڈلائٹس کو کھولتے ہوئے گاڑی چلانے پر مجبور ہیں۔دوسری طرف صبح کے اوقات میں چہل قدمی کے لئے جانے والے افراد اور کسان اپنے معمول کے شیڈول کے برخلاف تاخیر سے اپنے کاموں اور سرگرمیوں کے لئے روانہ ہورہے ہیں۔
فٹ پاتھس پر سونے والے افرادکو بھی سردی کی وجہ سے کافی مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔دوسری جانب سوریہ پیٹ ضلع میں بھی کہر کی شدید لہر دیکھی جارہی ہے۔
حیدرآباد۔وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر اس طرح کی صورتحال کے سبب گاڑی سواروں کو شدید مشکل حالات کا سامنا ہے۔صبح 8بجے سے ہی یہ لہر دیکھی جارہی ہے۔