تعلیم و روزگار

ایڈ سیٹ کے نتائج جاری

تلنگانہ اسٹیٹ ایجوکیشن کامن انٹرنس (TG.Edcet-24)کے نتائج منگل کو جاری کئے گئے جس میں 96.90 فیصد امیدوار کوالیفائی ہوئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ ایجوکیشن کامن انٹرنس (TG.Edcet-24)کے نتائج منگل کو جاری کئے گئے جس میں 96.90 فیصد امیدوار کوالیفائی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ، اگریکلچرل و فارمیسی داخلہ ٹسٹ کا کل سے آغاز
عثمانیہ یونیورسٹی ایم اے فارسی میں داخلے، طلبہ عجلت کریں
تلنگانہ میں 21 مراکز پر کل نیٹ ٹسٹ، تیاریاں مکمل
ڈاکٹر فیضان کو فیلوشپ انٹرنس نیشنل بورڈ امتحان میں 26 واں رینک

تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن کے مطابق، 33,879 امیدواروں نے ٹسٹ کے لیے ناموں کا اندراج کرایا تھا،

جن میں سے 29,463 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ حاضر ہونے والوں میں سے، 28,549 (96.90 فیصد) امیدوار اہل قرار پائے۔

ٹاپ 10 رینکرس میں دو لڑکیوں ا ور آٹھ لڑکے شامل ہیں۔ امیدوار سرکاری ویب سائٹhttp://edcet.tsehe.ac.in سے رینک کارڈ ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔

a3w
a3w