آندھراپردیش
ملاوٹی دودھ معاملہ۔ایک اورخاتون کی موت
ملاوٹی دودھ پینے کے بعد گردوں کے خراب ہونے کی وجہ سے کئی متاثرین کو اسپتال میں داخل کروایاگیا تھا۔آج بی ویرالکشمی نامی اس خاتون کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔
حیدرآباد: اے پی کے مشرقی گوداوری ضلع میں ملاوٹی دودھ کے معاملہ میں ایک اورخاتون کی موت ہوگئی۔
اس طرح اس واقعہ میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر13تک پہنچ گئی ہے۔
ملاوٹی دودھ پینے کے بعد گردوں کے خراب ہونے کی وجہ سے کئی متاثرین کو اسپتال میں داخل کروایاگیا تھا۔آج بی ویرالکشمی نامی اس خاتون کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔
اس واقعہ میں مزید سات افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ان میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
یواین آئی وخ