ایشیاء

افغانستان: فائرنگ میں 10 شہریوں کی موت

صوبائی حکومت کے ترجمان مستغفر گرباز نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

خوست (افغانستان): افغانستان کے مشرقی صوبے خوست میں منگل کی رات نامعلوم مسلح افراد نے 10 شہریوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

متعلقہ خبریں
کابل میں افغانستان کے پہلے کینسر سنٹر کا افتتاح
جنوبی افریقہ کے قصبے میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
افغان شہریوں کو جاری ہزاروں پاکستانی پاسپورٹس کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات
پاکستانی چوکی پر حملہ، 5 فوجی اور 5 دہشت گرد ہلاک
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

صوبائی حکومت کے ترجمان مستغفر گرباز نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

یہ ہولناک واقعہ منگل کی دیر رات ضلع علی شیر میں اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 8 خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

مسٹر گرباز نے کہا کہ قتل کے پیچھے ملوث افراد کو گرفتار کرنے اور انصاف کے دائرے میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔