کھیل

افغانستان کی انگلینڈ کے خلاف حیرت انگیز کامیابی

سلامی بلے باز رحمت اللہ گرباز کی نصف سنچری کے بعد مجیب الرحمن‘ محمد نبی اور راشد خان کی شاندار بولنگ کی مدد سے افغانستان نے ورلڈکپ کے ایک میاچ میں دفاعی چمپئن انگلینڈ کو 69 رن کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔

نئی دہلی: سلامی بلے باز رحمت اللہ گرباز کی نصف سنچری کے بعد مجیب الرحمن‘ محمد نبی اور راشد خان کی شاندار بولنگ کی مدد سے افغانستان نے ورلڈکپ کے ایک میاچ میں دفاعی چمپئن انگلینڈ کو 69 رن کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔

متعلقہ خبریں
افغانستان کے خلاف شکست تکلیف دہ: بٹلر
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
پولارڈ، راشد خان کی جگہ کیپ ٹاون ممبئی انڈینس کے کپتان
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی

انگلش ٹیم کو جیت کیلئے 285 رن کی ضرورت تھی تاہم پوری ٹیم 215 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کیلئے ہیری بروک نے سب سے زیادہ 66 رن بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیویڈ ملن 32 اور عادل رشدے 20 ہی قابل ذکر اسکور کرپائے۔

افعانستان کی جانب سے مجیب الرحمن اور راشد خان نے 2,2 جبکہ محمد نبی نے 2 وکٹ حاصل کئے۔ قبل ازیں پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے اوپنر رحمت اللہ گرباز کے محض 57 گیندوں میں 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے بنائے گئے 80 رن کی مدد سے 284 رن بنائے۔

دیگر کھلاڑیوں میں ابراہیم زدران 28‘ اکرام 58 اور مجیب الرحمن نے 28 رن اسکور کئے۔ انگلینڈ کیلئے عادل رشید نے 3 جبکہ مارک ووڈ نے 2 وکٹ حاصل کئے۔