کورونا کے بعد عالمی شہرت یافتہ ریو کارنیوال کی شاندار واپسی
برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو کا کارنیول جنوبی امریکی ملک کا سب سے بڑا مقبول فیسٹول ہے اور دنیا کے سب سے بڑے کارنیول کی تقریبات میں سے ایک ہے۔

ریو ڈی جنیرو: برازیل کے دوسرے سب سے بڑے شہر ریو ڈی جنیرو کے میئر ایڈوارڈو پیس نے جمعہ کو شہر کی چابی کنگ مومو کے حوالے کی، جس سے دنیا کے مشہور کارنیول 2023 کا پورے جوش و خروش کے ساتھ باضابطہ طور پر آغاز ہوگیا۔
برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو کا کارنیول جنوبی امریکی ملک کا سب سے بڑا مقبول فیسٹول ہے اور دنیا کے سب سے بڑے کارنیول کی تقریبات میں سے ایک ہے۔
اس سال یہ تقریب 2020 میں کووڈ۔ 19 وبا کے بعد پہلی بار 2022 میں اپریل میں منعقد ہونے کے بعد پہلی باراپنی روایتی تاریخ میں واپس آئی ہے۔
مسٹر پیس نے کہا ’’پچھلے سال کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے اثرات کی وجہ سے، ہم اس اہم تعطیل کو اس طرح سے نہیں منا سکےکیونکہ ہم مزاح اور مسرت کے جذبے کے ساتھ اسے پسند کرتے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا ’’یہ بڑی خوشی کے ساتھ ہماری زندگی اور جمہوریت کا جشن ہے۔ مجھے شہر کی چابیاں کنگ مومو کے حوالے کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ ریو کارنیول زندہ باد!
اس بیچ جیفرسن مینڈیس دا سلوا ادا کئے گئے کارنیوال کے علامتی شہنشاہ کنگ مومو کی چابیاں حاصل کرنے پر اپنی خوشی چھپا نہیں پائے۔
انہوں نے کارنیول کوئین اور دو کارنیول شہزادیوں کے ساتھ کہا، ’’عالی وبا کے دو سال بعد، یہ کارنیول تاریخی ہے۔ یہ بڑے اعزاز کے ساتھ ہے کہ میں کارنیول کو سرکاری طور پر کھولنے کا اعلان کرتا ہوں۔‘‘
اس کارنیول کے دوران مجموعی طور پر، 400 سے زیادہ پریڈز، یا موسیقاروں اور رقاصوں کے گروپ ریو ڈی جنیرو کی سڑکوں پر وہاں موجود لوگوں کی تفریح کریں گے۔
اس کے علاوہ، کارنیوال کے لیے بنائے گئے ایک خاص مقام کو جمعہ کے روز سامباڈروم میں سامبا اسکولوں کی پریڈ کے لیے اپنے دروازے کھول دیئے گئے۔