شمالی بھارت

شوبھا یاترا پر سنگباری، دونوں فرقوں کے درمیان کشیدگی (ویڈیو)

گجرات کے ضلع کھیڑا کے تھسرا ٹاؤن میں ایک مندر سے نکالے جانے والے سالانہ جلوس پر سنگباری میں کم ازکم 10 افراد بشمول ایک سب انسپکٹر زخمی ہوگئے۔ دونوں فرقوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔

تھسرا: گجرات کے ضلع کھیڑا کے تھسرا ٹاؤن میں ایک مندر سے نکالے جانے والے سالانہ جلوس پر سنگباری میں کم ازکم 10 افراد بشمول ایک سب انسپکٹر زخمی ہوگئے۔ دونوں فرقوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔ ذرائع نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ واقعہ جمعہ کا ہے۔

متعلقہ خبریں
نوح میں 28 اگست تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
کویتی پارلیمنٹ تحلیل
کینیڈا میں ایک ہفتہ کے دوران یہودیوں کے اسکول پر فائرنگ کا تیسرا واقعہ

زخمیوں میں سب انسپکٹر کے علاوہ 2 کانسٹیبل اور 7 مقامی لوگ شامل ہیں۔ حکام اب تحقیقات کررہے ہیں کہ آیا سنگباری اچانک ہوئی یا کسی منصوبہ کے تحت ہوئی۔ امن برقرار رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔

دونوں فرقوں کے قائدین کو بلاکر بات کی جارہی ہے۔ حکام‘ واقعہ کا ویڈیو فوٹیج کھنگال رہے ہیں۔ سنگباری میں ملوث افراد پکڑے گئے ہیں۔

ساون کے مہینہ میں آخری دن شیومندر سے ہر سال روایتی شوبھا یاترا نکالی جاتی ہے۔ اِس بار 700 تا 800 بھکتوں نے اس میں حصہ لیا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس کھیڑا راجیش گادھیا نے بتایا کہ جلوس جب تین بتی علاقہ میں پہنچا تو غیرسماجی عناصر کے ایک گروپ نے اس پر پتھر پھینکے۔

پولیس کی فوری کارروائی سے صورتِ حال قابو میں آگئی۔ ضلع کے مختلف مقامات سے مزید فورس طلب کرلی گئی اور اسے ٹاؤن میں تعینات کردیا گیا تاکہ مزید کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

a3w
a3w