یوروپ

وزیر اعظم سبکدوشی کے بعد سائیکل پر بیٹھ کر گھر چلے گئے

جب ڈچ وزیر اعظم اپنے عہدے سے سبک دوش ہوئے تو گھر جاتے ہوئے نہ ’’ہٹو بچو‘‘ کا شور سنائی دیا، نہ کوئی پروٹوکول دکھائی دیا، بلکہ وہ سائیکل پر بیٹھ کر گھر چلے گئے۔

ایمسٹرڈم: جب ڈچ وزیر اعظم اپنے عہدے سے سبک دوش ہوئے تو گھر جاتے ہوئے نہ ’’ہٹو بچو‘‘ کا شور سنائی دیا، نہ کوئی پروٹوکول دکھائی دیا، بلکہ وہ سائیکل پر بیٹھ کر گھر چلے گئے۔

متعلقہ خبریں
نیدرلینڈ نے ٹی-20 ورلڈ کپ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح
سری لنکا کی ورلڈکپ میں پہلی کامیابی
نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رن سے شکست دی

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں نیدرلینڈز کے وزیر اعظم کو سبک دوشی کے بعد سائیکل پر بیٹھ کر گھر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈچ وزیر اعظم مارک رُٹے 14 سال وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہے، پی ایم ہاؤس سے جب وہ رخصت ہونے لگے تو میڈیا اور عوام تو انھیں رخصت کرنے آئی، تاہم گھر جاتے ہوئے کوئی سرکاری پروٹوکول دکھائی نہیں دیا، بلکہ وہ سائیکل چلاتے ہوئے اطمینان سے گھر چلے گئے۔

مارک رُٹے یکم اکتوبر کو نیٹو کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے، جب کہ ان کی جگہ گزشتہ روز سابق انٹیلیجنس چیف ڈِک شوف نے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا۔

a3w
a3w