مشرق وسطیٰ

بم حملے کے بعد ترکی نے عراق میں پی کے کے کے خلاف فضائی حملے شروع کئے

ترکی فوج نے شمالی عراق میں فضائی حملے کئے اور کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے 20 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

انقرہ: ترکی فوج نے شمالی عراق میں فضائی حملے کئے اور کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے 20 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

متعلقہ خبریں
ملک عراق سے واپسی پر مولانا محسن پاشاہ کی شاندار پذیرائی، مختلف مقامات پر گل پوشی اور شال پوشی کی تقریبات منعقد
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
کٹر حریف ترکیہ اور یونانی سفیر گلے لگ گئے
عراق میں علمی و روحانی قافلے کی زیارتیں، مقدس مقامات کی زیارتوں کا سلسلہ جاری
مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری نے نماز مغرب کی امامت جامع مسجد کوفہ میں کی

ملک کی وزارت دفاع نے اتوار کی شام ایک بیان میں کہا کہ ترک فضائیہ نے گارا، ہاکورک، موٹینا اور قندیل میں پی کے کے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

فوجی مہم اتوار کی صبح دو حملہ آوروں کے ذریعے راجدھانی انقرہ میں ترکی کی وزارت داخلہ کی عمارت کے سامنے بم حملے کی کوشش کے بعد آیا، جس میں دو پولیس اہلکار معمولی طورپر زخمی ہوگئے۔

خودکش بم دھماکے کے بعد ایک حملہ آور کی موت ہو گئی، جب کہ دوسرے کو پولیس نے گولی ماردی۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ حملہ آوروں میں سے ایک کی شناخت پی کے کے کے رکن کے طور پر ہوئی ہے اور دوسرے کی شناخت کے لیے تفتیش جاری ہے۔

ترک افواج اکثر پی کے کے کے خلاف شمالی عراق میں زمینی کارروائیاں، فضائی حملے اور توپ خانے سے بمباری کرتی رہتی ہے، خاص طور پر گروپ کے مقامات قندیل پہاڑوں پر۔

واضح رہے کہ پی کے کے تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے ترک حکومت کے خلاف بغاوت کر رہی ہے۔