کولمبیا میں فضائیہ کا طیارہ حادثے کا شکار، 80 فوجیوں کی ہلاکت کا خدشہ
بی بی سی نے کولمبیا کے فوجی حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حادثے کے وقت طیارے میں تقریباً 80 فوجی سوار تھے یہ ہرکولیس طیارہ فوجیوں کو لانے اور لے جانے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ حادثہ پُتومایو صوبے کے پُویئرتو لیگویزامو شہر کے قریب پیش آیا۔ علاقے میں امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔
بوگوٹا: کولمبیا کے جنوبی حصے میں پیرو کی سرحد کے قریب، فضائیہ کا ایک طیارہ پیر کو حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں 80 فوجیوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے
بی بی سی نے کولمبیا کے فوجی حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حادثے کے وقت طیارے میں تقریباً 80 فوجی سوار تھے یہ ہرکولیس طیارہ فوجیوں کو لانے اور لے جانے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ حادثہ پُتومایو صوبے کے پُویئرتو لیگویزامو شہر کے قریب پیش آیا۔ علاقے میں امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔
کولمبیا کے وزیر دفاع پیڈرو سانچیز نے کہاکہ "طیارہ پُویئرتو لیگویزامو سے پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ یہ ہمارے سکیورٹی فورسز کے فوجیوں کو لے جا رہا تھا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کی درست تعداد کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو ملک کے لیے نہایت افسوسناک قرار دیا۔
مقامی میڈیا کی جانب سے جاری تصاویر میں حادثے کے مقام سے اٹھتا ہوا دھواں اور فوجیوں کو لے جانے والے ٹرک اس علاقے کی طرف جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔