ٹیکساس مال فائرنگ، ایشوریہ کی نعش حیدرآباد لائی گئی

ایشوریہ کی جسد خاکی آج رات نو بجے ان کے والد کے رہائش گاہ حیدرآباد میں واقع قصبہ سرور نگرمیں رکھا جائے گا۔

حیدر آباد: امریکہ کے ٹیکساس میں ہوئی فائرنگ میں تلنگانہ کے سرورنگر کی ایک سول انجینئرخاتون تاتی کونڈا ایشوریہ کی موت ہو گئی تھی اس کی لاش کوجمعرات کو حیدرآباد لایا گیا۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ہفتہ امریکہ میں نارتھ ڈلاس مضافات ممیں ایلنپریمیئم آؤٹلیٹس مال پر ایک حملہ آور نے سر عام فائرنگ کی، جس میں نو لوگوں کی موت ہو گئی، مرنے والوں میں ایشوریہ بھی تھی۔ایشوریہ کے والد نرسی ریڈی رنگاریڈی ضلع عدالت میں جج ہیں۔

 ایشوریہ عثمانیہ یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ میں گریجوئیشن کی تعلیم مکمل کی اور ایسٹرن مشیگن یونیورسٹی سے کنٹرکشن منیجمنٹ میں پوسٹ گریجوئیشن کیا۔ حملہ آور ایک بلیک کار میں مال پہنچا، جہاں اس نے مسلسل فائرنگ کی۔ جس کے بعد،ایک پولیس افسر نے اس کو گولی ماری۔

ذرائع کے مطابق ایشوریہ کی جسد خاکی آج رات نو بجے ان کے والد کے رہائش گاہ حیدرآباد میں واقع قصبہ سرور نگرمیں رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button