جنوبی بھارت

اسرو نے اسکرم جیٹ انجن کا کامیاب تجربہ کیا

اس ٹیسٹ کی کامیابی کے بعد لانچ گاڑیوں کی مدد سے سیٹلائٹس کو مقررہ مدار میں کم خرچ پر سیٹ کرنے کی سمت میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے۔

چنئی: ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے اسکرم جیٹ انجن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اسرو کے ذرائع نے آج بتایا کہ انجن کا تجربہ کل شام 11 منٹ تک اسرو کے چیرمین اور محکمہ خلائی سکریٹری ایس سومانتھ کی موجودگی میں تمل ناڈو کے ترونیل ویلی ضلع کے مہندرگیری میں پروپلشن ریسرچ کمپلیکس میں کیا گیا۔

اس ٹیسٹ کی کامیابی کے بعد لانچ گاڑیوں کی مدد سے سیٹلائٹس کو مقررہ مدار میں کم خرچ پر سیٹ کرنے کی سمت میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے۔

اسکرم جیٹ انجن دراصل رام جیٹ انجن کا ایک زیادہ جدید ورژن ہے جو ہائپر سونک رفتار سے کام کرتا ہے۔ یہ انجن پرواز کے دوران ہی فضا سے آکسیجن لے کر سپرسونک کمبسشن کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے بعد اس آکسیجن کو گاڑی میں پہلے سے رکھی ہائیڈروجن کے ساتھ ملانے کی سہولت بھی رکھتا ہے۔

اس طرح گاڑی میں دہن کو بڑھا کر یہ گاڑی کو یہ صلاحیت فراہم کرتا ہے کہ لے جانے والے سیٹلائٹ کو قاعدے کے مدار میں آسانی سے قائم کیا جا سکے۔

اگر گاڑی میں نصب انجن میں اتنی صلاحیت ہو کہ وہ فضا سے آکسیجن لے کر گاڑی میں استعمال کر سکے تو گاڑی میں لگے پروپیلنٹ کا وزن 70 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔