جنوبی بھارت

بائیجوز پر ای ڈی کے دھاوے

فیما کے تحت دفاتر اور ایک بنگلہ پر چھاپے مارے گئے۔ رجسٹرڈ کمپنی تھنک اینڈرن پرائیوٹ لمیٹڈ کی تلاشی لی گئی۔ بائجوس کی قانونی ٹیم نے کہا کہ ای ڈی کی کارروائی، معمول کی کارروائی ہے اور کمپنی نے مانگی گئی ساری جانکاری دے دی۔

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے ہفتہ کے دن کہا کہ اس نے بڑی ایجوٹیک کمپنی بائیجوز کے سی ای او اور شریک بانی و سرپرست بائجوز رویندرن کے بنگلورو میں واقع دفتر اور بنگلہ کی تلاشی لی۔

متعلقہ خبریں
منیش سسوڈیہ کی درخواست عبوری ضمانت پر ایجنسیوں کو نوٹس
وائٹ ہاؤس کے گیٹ سے گاڑی ٹکرائی، ڈرائیور کی موت
دبئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب ایک لاکھ درہم جرمانہ
گیانگسٹر نعیم کی ضبط کردہ اراضیات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ
اکسائز پالیسی کیس، وزیر کیلاش گہلوت کی پوچھ تاچھ کے لئے طلبی (ویڈیو)

بیرونی زرِ مبادلہ قانون کی خلاف ورزی کی تحقیقات کے ایک حصہ کے طور پر قابل اعتراض کاغذات اور ڈیجیٹل ڈاٹا ضبط کیا گیا۔

فیما کے تحت دفاتر اور ایک بنگلہ پر چھاپے مارے گئے۔ رجسٹرڈ کمپنی تھنک اینڈ رن پرائیوٹ لمیٹڈ کی تلاشی لی گئی۔ بائیجوز کی قانونی ٹیم نے کہا کہ ای ڈی کی کارروائی، معمول کی کارروائی ہے اور کمپنی نے مانگی گئی ساری جانکاری دے دی۔

 ای ڈی کا کہنا ہے کہ تلاشی کارروائی میں پتہ چلا ہے کہ کمپنی کو سال 2011-2023ء کے درمیان 28 ہزار کروڑ روپے کی بیرونی راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) ملی۔