مشرق وسطیٰ

ایئر انڈیا تل ابیب جانے والی پرواز درمیان راستے سے دہلی واپس

28 فروری کو دہلی سے تل ابیب جانے والی پرواز نمبر AI139 درمیان راستے سے دہلی کے لیے واپس موڑ دی گئی ہے

نئی دہلی : اسرائیل میں پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کیے جانے کے بعد دہلی سے تل ابیب جانے والی ایئر انڈیا کی ایک فلائٹ درمیان راستے سے واپس دہلی لوٹ آئی۔

متعلقہ خبریں
ایر انڈیا نے اسرائیل کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کر دیں
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج
معین علی کا ٹسٹ کرکٹ میں واپسی پر غور
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
ایرانڈیا پر 10لاکھ روپے جرمانہ

ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 28 فروری کو دہلی سے تل ابیب جانے والی پرواز نمبر AI139 درمیان راستے سے دہلی کے لیے واپس موڑ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں فضائی حدود بند کیے جانے اور مسافروں و عملے کی حفاظت کے پیش نظر پرواز واپس آ رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے ہفتہ کو اپنی فضائی حدود شہری پروازوں کے لیے بند کر دی اور ایران پر حملہ کیا ہے۔

ترجمان نے جاری بیان میں اس غیر متوقع صورتحال کے باعث مسافروں کو پیش آئی تکلیف پر افسوس ظاہر کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئر انڈیا حفاظت کے اعلیٰ ترین معیار پر عمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔