شمالی بھارت
اکھلیش یادو نے اننیا یادو کو تہنیت پیش کی (ویڈیو)
سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے ہفتہ کے دن ایک 8 سالہ لڑکی اننیا یادو کو تہنیت پیش کی جسے ایک ویڈیو میں اترپردیش کے امبیڈکر نگر میں انکروچمنٹ ہٹانے کی مہم کے دوران اس کا گھر ڈھائے جانے کے وقت اپنا اسکول بیاگ کھینچ کر لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

لکھنو (آئی اے این ایس) سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے ہفتہ کے دن ایک 8 سالہ لڑکی اننیا یادو کو تہنیت پیش کی جسے ایک ویڈیو میں اترپردیش کے امبیڈکر نگر میں انکروچمنٹ ہٹانے کی مہم کے دوران اس کا گھر ڈھائے جانے کے وقت اپنا اسکول بیاگ کھینچ کر لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ اکھلیش یادو نے برسراقتدار بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ بات اب 80-20 کے نعرہ کی نہیں رہی بلکہ یہ 90-10 کی ہوگئی ہے۔ اس حکومت میں آدھی آبادی تکلیف دہ زندگی گزار رہی ہے۔