تلنگانہ

تلنگانہ کابینہ میں توسیع پر تمام کی نگاہیں مرکوز

آندھرا پردیش میں نئی حکومت کے قیام کے بعد اب سب کی نظریں تلنگانہ میں کابینہ کی توسیع پر لگی ہوئی ہیں۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کابینہ میں توسیع کے لیے ہائی کمان کی منظوری کے منتظر ہیں۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش میں نئی حکومت کے قیام کے بعد اب سب کی نظریں تلنگانہ میں کابینہ کی توسیع پر لگی ہوئی ہیں۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کابینہ میں توسیع کے لیے ہائی کمان کی منظوری کے منتظر ہیں۔

متعلقہ خبریں
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
کانگریس میں اندرونی اختلافات دورکرنے کمیٹی تشکیل
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
بہار میں لوک سبھا کے16 امیدواروں کی فہرست کا اعلان، مجاہد عالم شامل
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری

چیف منسٹر ریونت ریڈی کے قریبی ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنے حالیہ دورہ دہلی کے دوران نئے کابینی وزراء کی فہرست ہائی کمان کی منظوری کے لئے پیش کر دی ہے۔ موجودہ کابینہ میں چیف منسٹر کے بشمول 12 وزراء ہیں۔

کابینہ میں مزید چھ وزرا کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ موجودہ کابینہ میں حیدرآباد، رنگا ریڈی، نظام آباد اور عادل آباد اضلاع کی کوئی نمائندگی نہیں ہے۔ ریونت ریڈی کابینہ میں متحدہ اضلاع کھمم سے تین اور نلگنڈہ، ورنگل اور کریم نگر اضلاع سے دو دو وزراء شامل ہیں۔

میدک سے ایک وزیر اور محبوب نگر سے چیف منسٹر کے علاوہ ایک وزیرشامل ہے، چونکہ کابینہ کی تشکیل کے وقت حیدرآباد سے کانگریس کا کوئی رکن اسمبلی نہیں تھا، اس لئے حیدرآباد ضلع کی کوئی نمائندگی نہیں مل سکی تھی۔ لیکن سری گنیش کا حلقہ اسمبلی سکندرآباد کنٹونمنٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی سے یہ خلا اب پر ہو گیا ہے۔

حیدرآباد ضلع سے بی آر ایس رکن اسمبلی دانم ناگیندر نے کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ناگیندر نے حالیہ لوک سبھا الیکشن میں کانگریس کی طرف سے سکندرآباد لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ کیا تھا۔

موجودہ کابینہ میں چیف منسٹر سمیت، ریڈی برادری کے چار وزراء، کما، ویلما اور برہمن برادریوں سے ایک ایک وزیر، بی سی اور ایس سی برادریوں کے دو وزیر اور ایس ٹی برادری سے ایک وزیر شامل ہیں۔ کانگریس میں مسلم اقلیتی برادری کا کوئی رکن اسمبلی نہیں ہے۔

موجودہ کابینہ میں اعلی ذات کے سات وزیر اور کمزور طبقات سے پانچ وزرا ہیں۔ سینئر ایم ایل اے اور سابق وزراء جیسے نظام آباد سے سدرشن ریڈی کابینہ میں شامل ہونے کے شدید خواہشمند ہیں۔ ساتھ ہی بی سی ایس سی اور ایس ٹی کمیونٹیز کے کانگریس ایم ایل اے بھی کابینہ میں شمولیت کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ٹی جے ایس صدرپروفیسر کودنڈارام کو کابینہ میں لیا جائے گا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کس کے نام کابینہ میں شامل کرنے کے لیے ہائی کمان کو دیے تھے۔

a3w
a3w