یوروپ
نیوزی لینڈ میں بھی ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ مسالوں کی جانچ
نیوزی لینڈ اُن ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جو ہندوستان کی بڑی مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے تیارکردہ مسالہ پراڈکٹس پر نظر رکھ رہے ہیں۔

نئی دہلی: نیوزی لینڈ اُن ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جو ہندوستان کی بڑی مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے تیارکردہ مسالہ پراڈکٹس پر نظر رکھ رہے ہیں۔
ان پراڈکٹس کے استعمال سے کینسر ہونے کی بات کہی گئی ہے۔
گزشتہ ماہ ہانگ کانگ‘ سنگاپور اور آسٹریلیا نے خبردار کیا تھا کہ ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے بعض پراڈکٹس میں ethylen eoxide منظورہ حد سے زائد پائی گئی ہے۔
اب نیوزی لینڈ فوڈ سیفٹی نے بھی تشویش ظاہر کی ہے۔ ethylen eoxide سے چھاتی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے‘ ڈی این اے‘ دماغ اور اعصابی نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔