بین الاقوامیسوشیل میڈیا

آسمان پر چاند اور زہرہ کا حیرت انگیز امتزاج

رات کا آسمان اس وقت اور بھی خوبصورت لگ رہا تھا جب اس کے ماتھے پر ایک نقطہ نمودار ہوا جس نے تجسس کو مزید بڑھادیا۔ کچھ ہی دیر میں چاند کی پیشانی پر سجی یہ ڈاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نئی دہلی: آسمان پر نظر آنے والے نظارے نے بہت سے لوگوں کو حیران کردیا۔ دراصل یہ ایک ایسی حیرت بھی جس میں ایک عجیب خوشی کا احساس بھی شامل تھا۔

متعلقہ خبریں
روس اور چین کا چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا منصوبہ
عالمی خلائی ایجنسیوں نے چندریان 3 مشن کی کامیابی پر اسرو کو مبارکباد دی
لندن کی سڑکوں پر اونٹ کی سیر، کیا یہ عجیب نہیں (ویڈیو)
مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا

ایسا ہونا چاہئے تھا، کیونکہ اندھیری رات کے آسمان میں نظر آنے والا یہ نظارہ اتنا حسین تھا کہ اس سے نظریں ہٹانا مشکل تھا۔ رات کے آسمان پر چمکتا چاند بھی بہت خوبصورت لگتا ہے۔

رات کا آسمان اس وقت اور بھی خوبصورت لگ رہا تھا جب اس کے ماتھے پر ایک نقطہ نمودار ہوا جس نے تجسس کو مزید بڑھادیا۔ کچھ ہی دیر میں چاند کی پیشانی پر سجی یہ ڈاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس منظر نے لوگوں کو گانا ’ چاند جیسے مکھڑے پر بندیہ ستارہ‘ کی یاددلادی۔ ستارہ بھی اس قدر چمک رہا تھا کہ اسے کوئی بار دیکھنے پر اس کے سامنے چاند کی چمک بھی کم دکھائی دے رہی تھی۔ اس منظر کو شیئر کرتے ہوئے لوگوں نے اس منظر کو روحانیت سے بھی جوڑدیا۔

کچھ لوگوں نے اسے ایک خوبصورت فلکیاتی واقعہ سمجھا۔ آدھے چاند کے قریب چمکتا ہوا ستارہ بھی توجہ مبذول کرانے میں کامیاب رہا کیونکہ اکثر خواتین اس قسم کی بندی لگاتی ہیں جس کے اوپر آدھا چاند اور نیچے ایک چھوٹا سا نقطہ ہوتا ہے۔ بعض بندیوں میں آدھے چاند پر ایک نقطہ بھی ہوتا ہے۔

ناسا نے بھی اس خوبصورت نظارے کی تصویر شئیر کرکے پوری سائنس کی وضاحت کردی ہے۔ ناسا کے ٹویٹر ہینڈل سے بتایاگیا کہ یہ چمکتا ہوا ستارہ جو ہلال کی شکل کے چاند کے قریب نظر آرہا ہے دراصل سیارہ زہرہ ہے۔